اسحاق ڈار کا حاکان فیدان سے رابطہ، مکہ ڈیفنس الائنس کے تحت تعاون مزید بڑھانے پر گفتگو

05:14 PM, 6 Sep, 2026

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ حاکان فیدان سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے اور دوطرفہ دفاعی تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اسحاق ڈار نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے اجلاس کی میزبانی پر ترکیہ کا شکریہ ادا کیا۔

 ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے استنبول اجلاس میں طے پانے والی مفاہمت پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور مکہ ڈیفنس الائنس کے تحت تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے طریقوں پر غور کیا۔

 ٹیلیفونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

مزیدخبریں