ایشین گیمز: پاکستان کو متعدد کھیلوں میں میڈلز کی امید

03:31 PM, 6 Sep, 2026

لاہور: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) نے ایشین گیمز میں شرکت کے لیے قومی دستے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ فاطمہ لاکھانی پاکستانی دستے کی سربراہ ہوں گی، جبکہ 248 کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل قومی ٹیم ایونٹ میں حصہ لے گی۔

پی او اے کے سیکریٹری خالد محمود کے مطابق پاکستان کو کبڈی، والی بال، شوٹنگ، اسکواش، باکسنگ، ہاکی اور کرکٹ سمیت کئی کھیلوں میں میڈلز کی امید ہے۔ 93 کھلاڑیوں اور آفیشلز کو پاکستان اسپورٹس بورڈ مالی معاونت فراہم کرے گا، جبکہ دیگر شرکاء کے اخراجات متعلقہ فیڈریشنز اور پی او اے برداشت کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ایشین گیمز میں ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ واحد حکومتی نمائندے کے طور پر شرکت کریں گے، جبکہ قومی ہاکی ٹیم 13 اور 14 دسمبر کو جاپان پہنچے گی۔

خالد محمود کے مطابق کھلاڑیوں کو ڈوپنگ قوانین سے آگاہ رکھنے کے لیے سال میں تین مرتبہ لیکچرز اور سیمینارز بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔

مزیدخبریں