واشنگٹن:امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لوٹنک نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت جلد ہی مذاکرات کی میز پر آئے گا اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے معذرت کرے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت نے امریکی محصولات کے جواب میں روس اور چین سے قربت بڑھائی، جو واشنگٹن کو قابلِ قبول نہیں۔
لوٹنک کے مطابق بھارت پر عائد اضافی 25 فیصد ٹیرف ختم کرنے کے لیے تین شرائط رکھی گئی ہیں،روس سے تیل کی خریداری بند کرے،برکس اتحاد سے نکلے،امریکا کی حمایت کرے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ شرائط نہ ماننے کی صورت میں بھارت کو 50 فیصد ٹیرف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ لوٹنک نے کہا کہ اب فیصلہ صدر ٹرمپ کے ہاتھ میں ہے کہ وہ بھارت سے کیسے نمٹتے ہیں۔