یوٹیوبر اقرا کنول کو جوا ایپس کی تشہیر پر طلبی، دو ماہ کی مہلت کی درخواست

03:33 PM, 6 Sep, 2025

لاہور:سائبر کرائم ایجنسی (NCCIA) نے یوٹیوبر اقرا کنول کو آن لائن جوا ایپس کی تشہیر پر طلب کر لیا ہے۔

ادارے کے مطابق اقرا کنول کو دو نوٹسز بھیجے گئے، تاہم انہوں نے حاملہ ہونے کے باعث پیش ہونے سے معذرت کرتے ہوئے دو ماہ کی مہلت مانگی ہے۔

اقرا کنول کے وکیل کا کہنا ہے کہ صحت یابی کے بعد وہ تحقیقات میں مکمل تعاون کریں گی۔ ایجنسی نے واضح کیا ہے کہ عدم پیشی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں