پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کا امکان، پی ٹی سی ایل

10:27 AM, 6 Sep, 2025

اسلام آباد :پی ٹی سی ایل نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر متاثر ہو سکتی ہے۔ کمپنی کے مطابق جدہ کے قریب زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبلز کٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے باعث ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کا خدشہ ہے۔

پی ٹی سی ایل ترجمان کے مطابق، مصروف اوقات میں صارفین کو معمولی سستی یا تعطل کا سامنا ہو سکتا ہے، تاہم صورتحال پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات جاری ہیں۔

بین الاقوامی شراکت دار کیبلز کی مرمت پر کام کر رہے ہیں، جبکہ پی ٹی سی ایل کی مقامی ٹیمیں متبادل بینڈوڈتھ کی فراہمی میں مصروف ہیں تاکہ صارفین کو زیادہ پریشانی نہ ہو۔

ترجمان نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ کی روانی برقرار رکھنے اور تعطل کے اثرات کم سے کم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں