یومِ دفاع کے موقع پر آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ ’’اللہ ہو‘‘ جاری کر دیا

10:16 AM, 6 Sep, 2025

اسلام آباد: یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک نیا جذبہ افزا نغمہ ’’اللہ ہو‘‘ جاری کیا ہے، جو معروف گلوکار ساحر علی بگا کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ نغمہ تینوں مسلح افواج کی یکجہتی، بہادری اور وطن سے گہری محبت کی عکاسی کرتا ہے۔ ’’اللہ ہو‘‘ کے ذریعے دشمن کو سخت پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستان کے دفاع کے لیے مسلح افواج ہر لمحہ تیار ہیں۔

نغمے میں پاک فضائیہ کی مہارت اور پاک بحریہ کے کارناموں کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا یہ نغمہ ملک بھر میں قربانی اور حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کرتا ہے اور سرحدوں کے محافظوں کو سلام پیش کرتا ہے۔

مزیدخبریں