اگلی بار دشمن کا سکور 60-0 ہوگا:ایئر وائس مارشل شہریار خان

10:03 AM, 6 Sep, 2025

کراچی : یومِ دفاع کے موقع پر مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر وائس مارشل شہریار خان نے کہا کہ دشمن ہمیشہ شکست کا سامنا کرتا آیا ہے اور آئندہ جنگ میں اسکور 6-0 تک محدود نہیں رہے گا بلکہ 60-0 ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مزارِ قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالنا پاک فضائیہ اکیڈمی اصغر خان کے لیے فخر کی بات ہے۔ 6 ستمبر ہمیں دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے کی یاد دلاتا ہے اور پاک فضائیہ ہر محاذ پر تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے نہ صرف جنگ کے دوران بلکہ امن کے وقت بھی عوام کو مایوس نہیں کیا اور تکنیکی ترقی نے اسے عالمی سطح پر ممتاز کیا ہے۔ انہوں نے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی فضائی حدود کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

مزیدخبریں