ملک بھر میں یومِ دفاع جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، صبح سویرے توپوں کی سلامی

09:48 AM, 6 Sep, 2025

لاہور: ملک بھر میں آج یومِ دفاع پاکستان قومی جذبے اور اتحاد کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں توپوں کی سلامی سے ہوا۔

پاک فوج کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی دی اور فوجی جوانوں نے “پاکستان زندہ باد” اور “نعرہ تکبیر” کے فلک شگاف نعرے بلند کیے۔ نمازِ فجر کے بعد ملک کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے مساجد میں خصوصی دعائیں کی گئیں۔

یومِ دفاع کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے گئے اور خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جہاں شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

مزیدخبریں