گریٹا تھنبرگ سمیت فلوٹیلا کے 171 ارکان اسرائیل سے ملک بدر، یونان و سلوواکیہ منتقل

06:42 PM, 6 Oct, 2025

غزہ :اسرائیلی حکومت نے غزہ کے لیے روانہ ہونے والی امدادی کشتی "گلوبل صمود فلوٹیلا" کے مزید 171 ارکان کو گرفتار کر کے ملک بدر کر دیا ہے جن میں عالمی معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق، ملک بدر کیے گئے کارکنوں کو یونان اور سلوواکیہ منتقل کیا گیا ہے۔ یہ کارکن مختلف یورپی ممالک اور امریکا سے تعلق رکھتے ہیں جن میں یونان، اٹلی، فرانس، آئرلینڈ، سویڈن، پولینڈ، جرمنی، بلغاریہ، لیتھوانیا، آسٹریا، لکسمبرگ، فن لینڈ، ڈنمارک، سلوواکیہ، سوئٹزرلینڈ، ناروے، برطانیہ، سربیا اور امریکا شامل ہیں۔

اسرائیل نے پہلے بھی فلوٹیلا کے 450 سے زائد افراد میں سے 170 کو ملک بدر کر چکا ہے، جس کے بعد مجموعی طور پر 340 سے زائد کارکنوں کو اسرائیل سے نکالا جا چکا ہے۔

ملک واپس پہنچنے والے امدادی کارکنوں نے اسرائیلی حراست کے دوران مبینہ زیادتیوں اور بدسلوکی کے انکشافات کیے ہیں۔ اٹلی واپسی پر کارکنوں نے بتایا کہ انہیں پولیس اور فوج کی جانب سے ہراساں کیا گیا، ادویات سے محروم رکھا گیا اور ذہنی دباؤ کا سامنا رہا۔

مزیدخبریں