سندھ اور پنجاب کے بیچ تنازع بڑھ گیا،صدر مملکت نے وزیر داخلہ کو کراچی طلب کر لیا

05:12 PM, 6 Oct, 2025

اسلام آباد:صدر آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر فوری طور پر کراچی طلب کیا ہے۔ اس کشیدگی کی جڑ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی پریس کانفرنس میں پنجاب حکومت پر وزیراعظم کو نشانہ بنانے کے الزامات ہیں۔

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پیپلزپارٹی پر الزام لگایا کہ وہ وفاقی حکومت کو سپورٹ کرنے سے گریزاں ہے اور سیلاب متاثرین کے حوالے سے سیاست کر رہی ہے۔

مزیدخبریں