پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات آج سے شروع، مالی اصلاحات زیر بحث

04:00 PM, 6 Oct, 2025

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا اور اہم مرحلہ آج سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے۔ اس مرحلے میں پالیسی سطح کی گفتگو ہوگی جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران ٹیکس نظام میں بہتری، ایف بی آر کی اصلاحات، محصولات کے اہداف اور مالی نظم و ضبط پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔

یہ مذاکرات 8 اکتوبر تک جاری رہیں گے، جن میں پاکستان کی اقتصادی کارکردگی اور مستقبل کے مالیاتی اہداف کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

مزیدخبریں