شمال مغربی بحیرہ عرب میں سمندری طوفان شکتی کا 11 واں الرٹ جاری

01:36 PM, 6 Oct, 2025

کراچی: محکمہ موسمیات نے شمال مغربی بحیرہ عرب میں سمندری طوفان شکتی کا 11 واں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ طوفان شکتی شدید طوفان سے کمزور ہو کر سائیکلون کی شکل اختیار کر چکا ہے اور اس کا مرکز کراچی سے تقریباً 910 کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے۔

متوقع ہے کہ یہ طوفان مشرقی جنوب کی جانب بڑھے گا اور اگلے 24 گھنٹوں کے اندر ڈپریشن میں تبدیل ہو جائے گا۔ سندھ کے ساحل کے قریب 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے سمندر میں طغیانی رہنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے ساحلی علاقوں کے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی تاکید کی ہے۔

مزیدخبریں