ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر برنارڈ جولین 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

12:58 PM, 6 Oct, 2025

جمیکا: ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر برنارڈ جولین انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 75 برس تھی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برنارڈ جولین کے انتقال کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔ وہ 1975 میں ورلڈکپ جیتنے والی ویسٹ انڈین ٹیم کا حصہ تھے۔

برنارڈ جولین نے ویسٹ انڈیز کی طرف سے 24 ٹیسٹ اور 12 ون ڈے میچ کھیلے۔ وہ بائیں ہاتھ سے تیز گیند بازی کرتے تھے اور ساتھ ہی اچھی بیٹنگ بھی کر لیتے تھے۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 866 رنز بنائے اور 50 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ون ڈے کرکٹ میں 18 وکٹیں لیں۔

1982 میں جب وہ جنوبی افریقہ کا دورہ کرنے والی ایک غیر منظور شدہ ٹیم کا حصہ بنے، تو ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ان پر تاحیات پابندی لگا دی، جس کے بعد ان کا بین الاقوامی کرکٹ کیریئر ختم ہو گیا۔ برنارڈ جولین کی کرکٹ میں خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔

مزیدخبریں