پاکستان دوسری ابھرتی ہوئی معیشت بن گیا ، بلومبرگ کی رپورٹ

10:51 AM, 6 Oct, 2025

نیویارک : بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے حالیہ چار سہ ماہیوں میں اپنی مالی حالت میں خاصی بہتری دکھائی ہے۔

جون 2024 سے ستمبر 2025 تک پاکستان نے ایسی معاشی ترقی کی ہے جو بہت سی بڑی ابھرتی ہوئی معیشتیں حاصل نہیں کر پائیں۔ پاکستان کی مالی ساکھ بہتر ہوئی ہے اور ڈیفالٹ کے خطرات میں زبردست کمی آئی ہے۔

بلومبرگ کے مطابق اس کامیابی کی وجہ پاکستان کی حکومت کی مالی پالیسیز، قرضوں کی بروقت ادائیگی، آئی ایم ایف کے پروگرام پر عمل اور مہنگائی پر قابو پانا ہے۔ اس کے علاوہ روپے کی قدر میں بھی استحکام آیا ہے اور بیرونی خسارہ کم ہوا ہے۔

پاکستان نے ترکی کے بعد سب سے زیادہ بہتری دکھائی ہے اور عالمی سرمایہ کار پاکستان پر اعتماد کر رہے ہیں۔ بڑے بین الاقوامی ادارے جیسے فچ، ایس اینڈ پی اور موڈیز نے پاکستان کی معیشت کا مثبت جائزہ لیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب پاکستان سرمایہ کاری کے لیے ایک محفوظ اور فائدہ مند ملک بن چکا ہے۔

مزیدخبریں