مینول ٹیکس فائلرز کے لیے ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع

04:48 PM, 6 Nov, 2025

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مینول ٹیکس فائلرز کے لیے ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ 30 نومبر 2025 تک بڑھا دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق، ٹیکس دفاتر میں خصوصی سیل قائم کیے جائیں گے جو مینول ریٹرن فائلرز کو رہنمائی اور تکنیکی مدد فراہم کریں گے۔

یہ سہولیات مکمل طور پر مفت ہوں گی تاکہ ٹیکس دہندگان آسانی سے آن لائن نظام سے منسلک ہو سکیں۔

مزیدخبریں