ڈکی بھائی کیس: نیشنل سائبر کرائم کے 7 افسران کے استعفے وزارت داخلہ کو موصول

04:43 PM, 6 Nov, 2025

لاہور:ڈکی بھائی اور دیگر سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے رشوت کے کیس میں ملوث نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے سات افسران نے اپنے استعفے وزارت داخلہ کو جمع کروا دیے ہیں۔ وزارت داخلہ نے ابھی تک استعفوں کی منظوری نہیں دی۔

اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے گزشتہ ہفتے نیشنل سائبر کرائم کے آٹھ افسران کے خلاف کرپشن کا مقدمہ درج کیا تھا۔ گرفتار افسران میں ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور سب انسپیکٹرز شامل ہیں۔

مزیدخبریں