فیصل آباد: پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں پاکستان نے پہلے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
یاد رہے کہ یہ میچ 17 سال بعد فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا موقع ہے، اور دونوں ٹیموں کے لیے اس میچ کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔
پاکستانی سکواڈ
فخر زمان ، صائم ایوب ، بابر اعظم ، محمد رضوان (وکٹ کیپر) ، سلمان آغا ، حسین طلعت ، محمد نواز ، شاہین شاہ آفریدی (کپتان) ، نسیم شاہ ، فہیم اشرف ، وسیم جونیئر۔
جنوبی افریقی سکواڈ:
کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر) ، لوان ڈرے پریٹوریئس ، ٹونی ڈی زورزی ، میتھیو بریٹزکے (کپتان) ، سینیتمبا قیشیلے ، ڈونووین فریرا ، جارج لنڈے ، کاربن بوش ، بیورن فورٹین ، لنگی نگیڈی ، لیزاڈ ولیمز۔
یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے فیصلہ کن ہوگا، جہاں پاکستان اپنی پچھلی جیت کا تسلسل برقرار رکھنا چاہے گا، جب کہ جنوبی افریقہ سیریز میں کم بیک کرنے کے لیے بھرپور کوشش کرے گا۔