کرسٹیانو رونالڈو نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے خیالات کا اظہار کردیا

01:41 PM, 6 Nov, 2025

ریاض : ورلڈ سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ وہ اپنے شاندار فٹبال کیریئر کو جلد ختم کر کے اپنے اہلخانہ کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں رونالڈو نے کہا کہ 40 سال کی عمر میں وہ فٹبال کی دنیا میں اتنی چمک دمک کے ساتھ نہیں کھیل سکتے، اس لیے وہ ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کب اپنے جوتے اتاریں گے، تو رونالڈو نے کہا کہ یہ فیصلہ کرنا کافی مشکل ہے، لیکن وہ جلد اس بارے میں فیصلہ کرلیں گے۔

رونالڈو نے بتایا کہ انہوں نے اپنے مستقبل کی تیاری 25 یا 26 سال کی عمر سے کر رکھی تھی، اس لیے انہیں یقین ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کے دباؤ کو اچھی طرح سے برداشت کر سکیں گے۔ وہ اپنے فٹبال کیریئر کا اختتام کر کے اپنے خاندان اور بچوں کے لیے زیادہ وقت دینا چاہتے ہیں۔

اس وقت سعودی عرب کے النصر کلب کے لیے کھیلنے والے رونالڈو اب تک النصر اور سعودی عرب کی جانب سے 952 گول کر چکے ہیں، اور ان کا فٹبال کی دنیا میں ایک عظیم سفر رہا ہے۔

مزیدخبریں