پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 60 ہزار پوائنٹس کی سطح پر واپس آ گئی

12:58 PM, 6 Nov, 2025

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے چوتھے دن زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، اور ہنڈرڈ انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 60 ہزار 590 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 59 ہزار 578 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی، لیکن آج کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ نے مثبت رفتار اختیار کی۔

دوسری طرف، انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے کو ملی۔ ڈالر 280.86 روپے سے کم ہو کر 280.84 روپے پر آ گیا۔

مزیدخبریں