واٹس ایپ چینلز کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری شروع

03:40 PM, 6 Nov, 2025

کیلیفورنیا : واٹس ایپ نے اپنے چینلز کے لیے ایک نیا فیچر آزمانا شروع کر دیا ہے، جس کے تحت چینل کے ایڈمنز اپنے رابطوں کو چینل کو فالو کرنے کی دعوت دے سکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق، اس فیچر کے ذریعے ایڈمنز اپنے فون میں موجود افراد کو چینل فالو کرنے کا پیغام بھیج سکتے ہیں۔ ایڈمنز چینل کی سیٹنگز میں جا کر منتخب نمبرز کو دعوت بھیج سکیں گے، اور پھر صارفین آسانی سے ایک کلک کے ساتھ چینل فالو کر سکیں گے۔

یہ فیچر ابھی ابتدائی طور پر کچھ صارفین کے لیے دستیاب ہے، لیکن جلد ہی اس تک مزید لوگوں کی رسائی ہو گی، جس کے بعد یہ فیچر سب کے لیے کھول دیا جائے گا۔یہ نیا فیچر چینلز کو زیادہ لوگوں تک پہنچانے اور ان کے فالوورز بڑھانے میں مددگار ثابت ہو گا۔

مزیدخبریں