پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

01:21 PM, 6 Nov, 2025

فیصل آباد : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے آج فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان کو پہلے میچ میں 2 وکٹوں سے فتح حاصل ہوئی تھی، جس کے بعد اس کے پاس 1-0 کی برتری ہے۔

پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 263 رنز بنائے تھے، جس کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان نے 8 وکٹوں پر 264 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔ سلمان علی آغا نے 62 اور محمد رضوان نے 55 رنز بنا کر پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

آج کے میچ میں پاکستان کی کوشش ہوگی کہ وہ اپنی برتری کو مزید مستحکم کرے، جبکہ جنوبی افریقہ سیریز میں واپس آنا چاہے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں