پاک بھارت جنگ کے دوران حقیقت میں 8 طیارے گرائے گئے:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

12:40 PM, 6 Nov, 2025

میامی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ کے دوران طیاروں کے گرنے کی تعداد پر ایک بار پھر وضاحت کی، اور کہا کہ حقیقت میں 8 طیارے گرائے گئے تھے، نہ کہ 7 یا 8 جیسے بعض میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا تھا۔

میامی بزنس فورم میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ جنگ کے دوران کچھ اخباروں میں مختلف خبریں آئیں کہ 7 طیارے گرائے گئے، جبکہ کسی اخبار نے کہا کہ ایک طیارے کو صرف نقصان پہنچا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان رپورٹس میں سے اکثر جھوٹ پر مبنی تھیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ "اصل حقیقت یہ ہے کہ پاک بھارت جنگ میں 8 طیارے گرائے گئے تھے۔" ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ کو روکنے میں امریکا نے اہم کردار ادا کیا تھا اور اس جنگ کو ٹیرف کے ذریعے روکا گیا تھا۔

اس کے بعد، ٹرمپ نے نیویارک کے حالیہ میئر منتخب ہونے والے ظہران ممدانی پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک کے لوگوں نے ممدانی کو میئر منتخب کر کے "امریکا کی خودمختاری کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔" ان کا کہنا تھا کہ "اب ایک کمیونسٹ شخص امریکا کے سب سے بڑے شہر کا میئر بن چکا ہے، اور یہ دیکھنا ہوگا کہ وہ کیا اقدامات کرتا ہے۔" تاہم، ٹرمپ نے کہا کہ وہ نیویارک کی کامیابی کے خواہاں ہیں، مگر یہ بھی دیکھیں گے کہ ممدانی کی پالیسیاں شہر کے لیے کیسی ثابت ہوتی ہیں۔

مزیدخبریں