پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم شہدائے جموں منارہے ہیں

10:26 AM, 6 Nov, 2025

مظفر آباد : یوم شہدائے جموں کے موقع پر کشمیری دنیا بھر میں اپنے شہداء کو یاد کرتے ہیں، خاص طور پر 1947 میں ہونے والے خونریزی کے دنوں کو جب جموں میں ہندو بلوائیوں نے لاکھوں مسلمان مرد، خواتین اور بچوں کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔ یہ دن کشمیریوں کی قربانیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے، اور یہ اُن کی جدوجہد اور آزادی کے حق کے لیے ان کے عزم کی علامت ہے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں آج بھی بھارتی ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے، جہاں کشمیری عوام 77 برسوں سے اپنے حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں۔ بھارت نے کشمیریوں پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے، اور وہاں کے عوام کا خون بہایا جا رہا ہے۔ اس کے باوجود، عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور بھارت کے ان جرائم پر کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھایا جا رہا۔

یوم شہدائے جموں نہ صرف کشمیریوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے بلکہ عالمی برادری سے یہ مطالبہ بھی کرتا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو نسل کشی کے طور پر تسلیم کرے اور کشمیریوں کے حقِ خودمختاری کو تسلیم کرے۔

مزیدخبریں