امریکی تجاویز پر غور کے بعد پاکستان کو آگاہ کیا جائے گا:ایرانی وزارت خارجہ

11:43 PM, 6 May, 2026

تہران: ایران نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان پیغامات کی ترسیل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور امریکا کے ساتھ سفارتی رابطے بدستور برقرار ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان  اسماعیل بقائی نے کہا کہ پاکستان کے ذریعے امریکا اور ایران کے درمیان مختلف پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، جبکہ جنگ بندی سے متعلق امریکی تجاویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران نے ابھی تک امریکی تجاویز کا حتمی جواب نہیں دیا، تاہم جلد اپنا باضابطہ مؤقف پاکستان کے ذریعے واشنگٹن تک پہنچا دیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی سے متعلق تجاویز اب مختصر شکل اختیار کر چکی ہیں اور انہیں ایک صفحے تک محدود کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ  مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ 28 فروری سے جاری فوجی کارروائی، جسے امریکا نے “آپریشن ایپک فیوری” کا نام دیا تھا، اب اپنے اختتام کو پہنچ چکی ہے۔

ادھر امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں جاری “پراجیکٹ فریڈم” روکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں پیشرفت کے اشاروں کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دیگر ممالک کی سفارتی کوششوں نے کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
 
 
 

مزیدخبریں