وزیراعظم کا دورۂ گلگت: الیکشن کمیشن نے انتخابی امیدواروں اور سیاسی رہنماؤں کی تقریب میں شرکت پر پابندی لگا دی

06:43 PM, 6 May, 2026

گلگت وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کل (7 مئی کو) گلگت کا اہم سرکاری دورہ کریں گے جہاں وہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں طلبہ کو لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ تاہم الیکشن کمیشن نے انتخابی ضوابط کے تحت اس تقریب کو مکمل طور پر غیر سیاسی رکھنے کی سخت ہدایت جاری کی ہے۔
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے جاری کردہ خصوصی خط کے مطابق، وزیراعظم کے اس پروگرام یا کسی بھی دوسرے سرکاری ایونٹ میں سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں اور انتخابات میں حصہ لینے والے کسی بھی امیدوار کی شرکت پر مکمل پابندی ہوگی۔
سرکاری شیڈول کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ اس دورے میں      وفاقی وزیر امورِ کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام،     وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ،     وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد شامل ہوں گے۔
    الیکشن کمیشن حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد انتخابات سے قبل کسی بھی قسم کے سیاسی اثر و رسوخ کو روکنا اور طلبہ میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کو خالصتاً میرٹ اور غیر سیاسی بنیادوں پر یقینی بنانا ہے۔

مزیدخبریں