’معرکۂ حق‘ تقریبات کا اعلان: پنجاب حکومت کا 8 سے 10 مئی تک تین روزہ پروگرامز کا فیصلہ، مریم نواز مرکزی تقریب کی مہمانِ خصوصی ہوں گی

03:56 PM, 6 May, 2026

لاہور: پنجاب حکومت نے ملکی تاریخ کے اہم ترین قومی بیانیے کو اجاگر کرنے کے لیے 8، 9 اور 10 مئی کو صوبائی دارالحکومت لاہور میں تین روزہ خصوصی تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان تقریبات کو "معرکۂ حق" کا عنوان دیا گیا ہے۔
اس بات کا اعلان صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔لبرٹی چوک پر بڑا میوزیکل کنسرٹ میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 8 اور 9 مئی کو لاہور کے معروف تجارتی مرکز لبرٹی چوک (گول چکر) پر ایک بڑا کنسرٹ منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس کنسرٹ کا بنیادی مقصد حب الوطنی کا فروغ ہے، جہاں قومی اور ملی نغموں کے ذریعے نوجوانوں میں ملکی وقار اور یکجہتی کا شعور بیدار کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی شرکت صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ ان تقریبات کا اختتام 10 مئی کو ایک انتہائی باوقار اور شاندار تقریب کے ساتھ ہوگا، جس کی صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کریں گی اور وہ اس تقریب میں خصوصی طور پر شریک ہوں گی۔
قومی بیانیے کی ترویج عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ یہ تقریبات محض تفریح کا ذریعہ نہیں بلکہ حق اور سچ کے بیانیے کو عوام تک پہنچانے اور قومی تشخص کو مضبوط بنانے کی ایک کڑی ہیں۔ انہوں نے شہریوں بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ان تقریبات میں بھرپور شرکت کریں۔

مزیدخبریں