پاک سفارتکاری کی بڑی کامیابی؛ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی، وزیرِاعظم کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کلیدی کردار کا اعتراف

02:40 PM, 6 May, 2026

اسلام آباد: پاکستان کی تاریخی ثالثی رنگ لے آئی؛ امریکہ اور ایران کے مابین جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کا بین الاقوامی پیغامِ اسلام کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئےکہا کہ  پاکستان نے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور جنگ بندی کرانے میں مرکزی اور تاریخی کردار ادا کیا ہے۔
 شہباز شریف نے انکشاف کیا کہ ہمارے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دونوں طاقتوں کو مذاکرات کی میز پر لانے اور جنگ بندی پر قائل کرنے کے لیے انتھک محنت کی۔وزیرِاعظم نے اس امن عمل کو کامیاب بنانے پر ایران اور امریکی قیادت کے مثبت رویے کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
 چین، برادر ملک سعودی عرب اور ترکیہ سمیت تمام دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت اور اعتماد پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔

مزیدخبریں