اسلام آباد / پیرس: آپریشن بنیانِ مرصوص کی پہلی سالگرہ کے موقع پر دنیا بھر میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے جذبوں میں ایک نیا جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے اور انہوں نے اپنی مٹی سے وفاداری کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ "آپریشن بنیانِ مرصوص" پاکستان کی سلامتی کے لیے ایک تاریخی قدم تھا، جس کی کامیابی پر وہ فخر محسوس کرتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ دشمن کی کوئی بھی سازش، پروپیگنڈا یا دھوکہ دہی پاکستان کے استحکام کو نقصان نہیں پہنچا سکتی اور پوری قوم متحد ہے۔ بیرونِ ملک مقیم شہریوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: "ہم جسمانی طور پر سرحدوں سے دور ہو سکتے ہیں، لیکن ہماری روح اور ہمارے دل ہر لمحہ اپنے پیارے وطن پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔"
"سرحدوں سے دور سہی، دل وطن کے ساتھ دھڑکتے ہیں"؛ آپریشن بنیانِ مرصوص کا ایک سال مکمل ہونے پر سمندر پار پاکستانیوں کا تجدیدِ وفا کا پیغام
12:19 PM, 6 May, 2026