بیجنگ میں اہم سفارتی ہلچل: امریکی صدر کی آمد سے قبل ایرانی وزیر خارجہ چین پہنچ گئے، چینی ہم منصب سے ہنگامی ملاقات

11:08 AM, 6 May, 2026

بیجنگ: مشرقِ وسطیٰ میں جاری شدید تناؤ کے دوران ایران نے سفارتی محاذ پر اپنی سرگرمیاں تیز کرتے ہوئے چین کا رخ کر لیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی ایک ایسے وقت میں بیجنگ پہنچے ہیں جب عالمی برادری کی نظریں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر جمی ہوئی ہیں۔
بیجنگ میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں انتہائی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مشرقِ وسطیٰ اور آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر دونوں رہنماؤں نے تفصیلی مشاورت کی۔ چین اور ایران کے درمیان طویل مدتی اسٹریٹجک اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
 عالمی منظر نامے پر رونما ہونے والی تبدیلیوں اور اس کے دونوں ممالک پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔سفارتی تجزیہ کاروں کے مطابق، اس دورے کی ٹائمنگ انتہائی معنی خیز ہے۔ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب چند روز بعد، یعنی 14 اور 15 مئی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بیجنگ کا دورہ کرنے والے ہیں جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔

مزیدخبریں