واشنگٹن/لندن :ایران اور امریکہ کے درمیان برسوں سے جاری تعطل ختم ہونے کی امید نے عالمی سیاست اور معیشت میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ 'حتمی معاہدے' کے اشارے کے بعد جہاں فوجی تناؤ میں کمی آئی ہے، وہیں عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتیں بھی تیزی سے نیچے گر گئی ہیں۔
مذاکرات کی خبریں عام ہوتے ہی لندن اور نیویارک کی آئل مارکیٹس میں قیمتیں نیچے آ گئیں۔ برطانوی اور امریکی خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد کی نمایاں کمی دیکھی گئی، جس کے بعد برطانوی خام تیل 110 ڈالر اور امریکی تیل 102 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا۔ گیس کی قیمتوں میں 4 فیصد جبکہ ابوظہبی کے مربن کروڈ کی قیمت میں 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔[
سفارتی مبصرین کے مطابق، پاکستان نے اس بحران کے حل میں ایک اہم ثالث کا کردار ادا کیا ہے۔ دفاعی ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر ایران اور امریکہ کے درمیان باقاعدہ دستخط ہو جاتے ہیں، تو یہ مشرق وسطیٰ میں دہائیوں کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی ہوگی۔
ایران امریکہ ممکنہ معاہدے کے اثرات؛ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کریش
08:03 AM, 6 May, 2026