چین نے بھارت سے آنے والی کیڑے مار ادویات پر 7 مئی سے اینٹی ڈمپنگ ٹیرف نافذ کر دیا

08:41 PM, 6 May, 2025

چین :چین نے بھارت سے درآمد ہونے والی کیڑے مار ادویات پر پانچ سال کے لیے اینٹی ڈمپنگ ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو 7 مئی سے نافذ ہوگا۔ چینی وزیر خارجہ کے مطابق یہ اقدام اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ بھارت سے آنے والی کیڑے مار ادویات غیر معمولی قیمتوں پر فروخت نہ کی جائیں۔

اینٹی ڈمپنگ ٹیرف کے تحت، ایسی درآمدات جو برآمد کنندہ ملک میں معمول سے کم قیمت پر بیچی جاتی ہیں، ان پر اضافی ٹیکس لگایا جاتا ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ چین مستقبل میں فعال اقتصادی پالیسیوں کا نفاذ جاری رکھے گا اور 2025 تک 5 فیصد کی اقتصادی نمو حاصل کرنے کے لیے پرامید ہے۔

مزیدخبریں