ایپل 2026 میں پہلا فولڈ ایبل آئی فون متعارف کرانے کا امکان

07:00 PM, 6 May, 2025

کیپرٹینو: ایپل ہر سال ستمبر میں نئی آئی فون سیریز متعارف کراتا ہے، مگر اب کمپنی اس طرز عمل میں تبدیلی پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق، ایپل 2026 سے آئی فونز کی لانچنگ کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے، جس کے تحت آئی فون 18 سیریز کے ماڈلز مرحلہ وار متعارف کروائے جائیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر آئی فون 18 پرو ماڈلز کو حسبِ روایت ستمبر 2026 میں پیش کیا جائے گا، جب کہ کم قیمت والے ماڈلز کو 2027 کی بہار میں لانچ کیا جائے گا۔ دونوں مراحل کے درمیان تقریباً چھ ماہ کا وقفہ ہوگا۔

اس کے علاوہ یہ بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ایپل 2026 میں اپنا پہلا فولڈ ایبل آئی فون متعارف کرائے گا، جو اس کی پروڈکٹ لائن میں ایک بڑا اضافہ ہوگا۔

دوسری جانب، 2024 میں متعارف ہونے والا سب سے پتلا آئی فون، آئی فون 17 ایئر، 2026 میں ایک نئے ورژن کے ساتھ دوبارہ پیش کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق، ایپل کم قیمت آئی فونز کی تیاری بھارت میں کرنے پر بھی غور کر رہا ہے تاکہ چین پر انحصار کم ہو اور امریکی تجارتی پالیسیوں سے ممکنہ مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

مزیدخبریں