سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، تولہ قیمت 6100 روپے مہنگا

03:44 PM, 6 May, 2025

کراچی :  پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ماہرین کے مطابق پاک بھارت کشیدگی اور عالمی سطح پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات نے سرمایہ کاروں کو غیر یقینی صورتحال سے بچنے کے لیے سونے کی طرف مائل کیا ہے، جس سے اس کی قیمتوں میں تیزی آئی ہے۔

ملکی  مارکیٹ میں 24 قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت 6100 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 56 ہزار 3 سو روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 5232 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 5 ہزار 3 سو روپے ہو گئی۔

اس کے علاوہ عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں فی اونس سونا 61 ڈالر کے اضافے سے 3377 ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

مزیدخبریں