مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بڑھ گئے، جعلی مقابلوں میں بے گناہ کشمیریوں کی شہادتوں میں اضافہ

01:26 PM, 6 May, 2025

سری نگر : پہلگام میں فالس فلیگ ناکامی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نے مظالم میں مزید شدت لانا شروع کر دی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن، رات کے وقت گھروں پر چھاپے اور جعلی مقابلے معمول بن چکے ہیں۔

کولگام میں بھارتی فورسز نے ایک نوجوان امتیاز احمد ماگرے کی ویڈیو جاری کی، جس میں وہ دریا میں کود رہا ہے۔ بھارتی میڈیا نے اسے دہشتگرد قرار دیا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ نوجوان جان بچانے کے لیے دریا میں چھلانگ لگا رہا تھا۔

بھارتی فوج جعلی مقابلوں میں بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کر کے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں، جیسے ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ، ان مظالم پر کئی بار تشویش کا اظہار کر چکی ہیں، لیکن مؤثر عالمی کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے بھارت کو کھلی چھوٹ مل گئی ہے۔

2019 سے اب تک تقریباً ایک ہزار کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔ صرف اپریل 2025 میں 11 کشمیریوں کو زندگی سے محروم کر دیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر اب ایک ایسی جگہ بن چکا ہے جہاں آزادی، تحفظ اور انسانی حقوق صرف خواب بن کر رہ گئے ہیں۔

مزیدخبریں