ملک کے کچھ حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

11:27 AM, 6 May, 2025

لاہور : محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آج ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، لیکن جنوب مشرقی سندھ اور آزاد کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ کا کہنا ہے کہ کل (بدھ کے روز) بھی بیشتر علاقوں میں گرمی کا زور رہے گا، مگر خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر، شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

گلگت بلتستان میں کل مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 
 

مزیدخبریں