55 روپے لٹر اضافے کے ساتھ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں نافذ

11:36 PM, 6 Mar, 2026

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ایک بار پھر عوام کی جیبوں پر بھاری بوجھ ڈالتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55،55 روپے فی لٹر کے ہوش ربا اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں ایران پر حملے کے بعد عالمی سطح پر توانائی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اس فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے درج ذیل وجوہات بیان کیں۔رواں ہفتے عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمتوں میں 28 فیصد جبکہ امریکی خام تیل میں 35 فیصد تک کا ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔
وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک نے صورتحال کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت قیمتوں اور فراہمی کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے۔ اس ضمن میں اگلے دو روز میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکریٹریز کے ساتھ اہم بیٹھک ہوگی جس میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات اور ڈیمانڈ مینجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزیدخبریں