فلوریڈا : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے اپنے جارحانہ عزائم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے لیے اب صرف ایک ہی راستہ بچا ہے اور وہ ہے "غیر مشروط سرینڈر"۔ ٹرمپ نے واضح کر دیا کہ اس کے بغیر ایران کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات یا ڈیل کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ "غیر مشروط سرینڈر اور ایک عظیم و قابلِ قبول رہنما کے انتخاب" کے بغیر تہران سے کوئی بات نہیں ہو گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر ایران ان کی شرائط مان لیتا ہے، تو امریکہ اور اس کے اتحادی ایران کو "تباہی کے دہانے" سے واپس لانے میں مدد کریں گے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سرینڈر کی صورت میں ایران کو معاشی طور پر پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور مستحکم بنایا جائے گا۔تجزیہ کاروں کے مطابق، ٹرمپ کا یہ بیان ایران کی موجودہ قیادت کے لیے ایک براہِ راست "حکومتی تبدیلی" (Regime Change) کا پیغام ہے۔ ایک طرف جہاں روس کی جانب سے ایران کو انٹیلی جنس فراہم کرنے کی خبریں گرم ہیں، وہیں ٹرمپ کا یہ سخت بیان مشرقِ وسطیٰ میں امریکی پالیسی کے مزید سخت ہونے کی طرف اشارہ کر رہا ہے۔
"پہلے سرینڈر کریں، پھر معاشی بحالی ہو گی":ٹرمپ کا ایران کو ' الٹی میٹم
07:47 PM, 6 Mar, 2026