205 ٹینک اور 237 چیک پوسٹیں تباہ، دشمن کو تاریخی ہزیمت اٹھانا پڑی: عطا اللہ تارڑ

05:56 PM, 6 Mar, 2026

اسلام آباد : وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے آپریشن غضب للحق کی تازہ ترین صورتحال سے قوم کو آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں دشمن کی صفوں میں کہرام مچ گیا ہے اور اب تک دشمن کے 527 کارندے ہلاک جبکہ 755 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔


عطا تارڑ نے مزید انکشاف کیا کہ آپریشن کے دوران دشمن کے 205 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور آرٹلری گنز تباہ کر دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان بھر میں 62 مختلف مقامات پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو فضائی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے بعد دشمن کی 237 چیک پوسٹیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔ وفاقی وزیر نے عزم ظاہر کیا کہ یہ آپریشن اپنے مقاصد کی تکمیل تک جاری رہے گا۔

مزیدخبریں