اسلام آباد : مشرق وسطیٰ میں جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے توانائی بحران کے پیشِ نظر آج اعلیٰ سطح کی کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں اہم فیصلے کریں گے۔
اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ہفتہ وار تعین، صنعتوں کو گیس کی فراہمی جاری رکھنے یا روکنے، توانائی بچانے کے اقدامات، تعلیمی اداروں میں آن لائن کلاسز اور دفاتر میں ورک فرام ہوم کی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول اور گیس کی بلا تعطل فراہمی کے لیے حکمت عملی بھی تیار کر لی گئی ہے۔