ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی میں سفارتی پیش رفت

11:26 AM, 6 Mar, 2026

تہران : ایران کے سفیر علی رضا عنایتی نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب کی فضائی، بحری اور سرحدی حدود استعمال نہیں کرے گا، اور اس فیصلے پر ایران سعودی عرب کا شکر گزار ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران نے سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے یا آئل ریفائنری پر حملہ نہیں کیا، اور جہاں بھی ایران جوابی کارروائی کرتا ہے، اس کی ذمہ داری خود قبول کرتا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی اقدامات کیے ہیں۔ سابق سعودی انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا کہ نیتن یاہو نے امریکا کو جنگ میں شامل کرنے کی کوشش کی، اور یہ تنازع ان کی مرضی سے شروع ہوا۔سعودی عرب نے ساتھ ہی کہا کہ ایران نے میزائل داغے ہیں اور اپنا دفاع کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

مزیدخبریں