نیویارک : ایک نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ دنیا بھر میں سمندر کی سطح پہلے کے اندازوں سے تقریباً ایک فٹ (30 سینٹی میٹر) زیادہ ہے۔
تحقیق کے مطابق گزشتہ کئی مطالعات میں ساحلی پانی کی اصل اونچائی کو کم سمجھا گیا تھا، جس سے بہت سے ساحلی علاقے پہلے ہی سیلاب کے خطرے میں ہیں، اور لاکھوں لوگ متاثر ہو سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ فرق زمین اور سمندر کی پیمائش کے مختلف طریقوں کی وجہ سے ہوا۔ سمندر کی سطح بڑھنے کی وجوہات میں گلوبل وارمنگ، برفانی چادروں اور گلیشیئرز کا پگھلنا، اور بعض ساحلی علاقوں میں زمین کا دھنسنا شامل ہیں۔