چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں مزید توسیع ہو گئی

11:18 AM, 6 Mar, 2026

اسلام آباد :وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کے چیئرمین نیب کے عہدے کی مدت میں تین سال کی توسیع کر دی ہے۔ وزارت قانون و انصاف نے اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جو 6 مارچ 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔

توسیع موجودہ شرائط و ضوابط کے تحت ہوگی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ اور قومی اسمبلی نے نیب ترمیمی بل منظور کیا تھا، جس سے پہلے قانون کے تحت چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع ممکن نہیں تھی۔نذیر احمد کو پہلی بار 4 مارچ 2023 کو چیئرمین نیب تعینات کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں