مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں ، اقوام متحدہ

01:58 PM, 6 Mar, 2026

نیویارک : اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے بتایا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات کے سبب اب تک 3 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ لوگ اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران سے کم از کم 1 لاکھ افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔ لبنان میں بھی 84 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے، اور ان میں سے 30 ہزار سے زیادہ لوگ شام منتقل ہو چکے ہیں۔یو این ایچ سی آر نے خبردار کیا ہے کہ جنگ کے ساتھ انسانی بحران مزید گہرا ہو سکتا ہے اور لاکھوں افراد کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔

مزیدخبریں