نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی آبی حکمت عملی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسے یکطرفہ طور پر معطل کر دیا ہے۔ عاصم افتخار نے کہا کہ پانی کو ہتھیار کی طرح استعمال کرنا خطے میں امن اور سلامتی کے لیے خطرناک ہے اور پاکستان اس رویے کو قبول نہیں کرتا۔
انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ بھارت پر دباؤ ڈالے تاکہ سندھ طاس معاہدے پر عمل ہو اور پانی کے تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کیا جا سکے۔