عظمیٰ بخاری کی خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی پر تنقید، لاہور میں کامیاب منصوبوں کی مثال پیش

03:48 PM, 6 Mar, 2025

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی پر شدید تنقید کی اور کہا کہ لاہور میں الیکٹرک بس کا کرایہ 20 روپے رکھا گیا ہے، جبکہ خیبر پختونخوا میں بی آر ٹی جیسے بڑے منصوبے بھی ناکام ہو چکے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے اپنے "کارناموں" کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا، لیکن اسلام آباد اور لاہور پر حملوں جیسے سنگین مسائل کا ذکر نہیں کیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، لیکن وہاں کی حکومت نے کسی مؤثر اقدام نہیں اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کے کرایے میں بے تحاشہ اضافہ کیا گیا، جبکہ پنجاب میں ٹرانسپورٹ منصوبوں میں کامیاب نتائج حاصل کیے گئے ہیں، جن میں اورنج لائن اور میٹرو سروسز شامل ہیں۔

انہوں نے خیبرپختونخوا کی حکومت پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے تعلیمی اور صحت کے شعبوں میں بھی کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے، جبکہ پنجاب میں تعلیم اور صحت کے لیے متعدد کامیاب منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔ پنجاب میں اسکالرشپ پروگرامز، کسان کارڈز، اور دیگر فلاحی منصوبے عوام کو براہ راست فائدہ دے رہے ہیں

مزیدخبریں