مظفرآباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے وادی میں جاری حالیہ کشیدگی پر خاموشی توڑتے ہوئے مخالفین پر سنگین الزامات عائد کر دیے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ایکس' پر جاری اپنے ایک تند و تیز بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ایک مخصوص سیاسی جماعت، اس کے قائدین اور ہزاروں سوشل میڈیا ٹرولز سوچے سمجھے منصوبے کے تحت آزاد کشمیر کے پُرامن حالات کو آگ لگانے پر تُلے ہوئے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے گزشتہ کئی روز سے اس غیر سیاسی اور غیر پارلیمانی جتھے سے پسِ پردہ بارہا رابطے کیے تاکہ معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوں، لیکن یہ عناصر مذاکرات کی میز پر آنے سے مسلسل بھاگ رہے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے ذمہ داران کا اصرار ہے کہ جب تک ریاست سرنڈر نہیں کرے گی، کوئی بات نہیں ہوگی۔وزیراعظم کا دوٹوک مؤقف کہ پُرامن احتجاج سب کا حق ہے، لیکن دھونس، دھمکی اور عوام کو یرغمال بنانے کی سیاست اب نہیں چلے گی۔
مظفرآباد: آزاد کشمیر کو یرغمال بنانے کی کوشش، شرپسند عناصر ریاست کو سرنڈر کرانا چاہتے ہیں، وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کا سنسنی خیز انکشاف
06:40 PM, 6 Jun, 2026