بجٹ پر ڈیڈ لاک ختم؟ حکومت اور پی پی پی وفود کی آج رات بڑی بیٹھک

05:20 PM, 6 Jun, 2026

اسلام آباد: وفاقی بجٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے حکومت اور پیپلز پارٹی کی قیادت آج رات سر جوڑ کر بیٹھے گی۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی سربراہی میں پی پی پی وفد حکومتی ٹیم سے اہم مذاکرات کرے گا، جس کی قیادت نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کر رہے ہیں۔

وفود میں بلاول بھٹو زرداری، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب بھی شامل ہوں گے۔ کمیٹی ارکان کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات نتیجہ خیز رہے گی اور اس میں ترقیاتی بجٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اجلاس کے دوران بلاول بھٹو کی وزیرِ اعظم شہباز شریف سے الگ ملاقات بھی متوقع ہے۔

مزیدخبریں