بشکیک : شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس پاکستان کے لیے سیکیورٹی اور سفارتی محاذ پر اہم ثابت ہوا ہے، جہاں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے وسطی ایشیا کے پانچ اہم ممالک کے وزرائے داخلہ سے ملاقاتیں کر کے اہم سیکیورٹی معاہدے فائنل کر لیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے روسی ہم منصب کے ساتھ مل کر غیر قانونی ہجرت اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف گرینڈ آپریشنل تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جو خطے میں جرائم کے خاتمے کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔
تاجکستان کے وزیرِ داخلہ سے ملاقات میں افغان سرزمین پر سرگرم دہشت گرد گروپوں کی مانیٹرنگ اور سیکیورٹی چیلنجز پر اہم اسٹریٹجک مشاورت کی گئی۔ جبکہ ازبک، کرغز اور قازق وزرائے داخلہ نے پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔