گلگت بلتستان میں انتخابی مہم ختم، کل ہوگا بڑا سیاسی فیصلہ

24 حلقوں میں 400 امیدوار مدمقابل، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان سخت ترین مقابلے کی پیشگوئی، 8 خواتین بھی میدان میں سرگرم

10:15 AM, 6 Jun, 2026

گلگت : گلگت بلتستان کی تاریخ کے اہم ترین عام انتخابات کے لیے انتخابی مہم کا وقت ختم ہو گیا ہے۔ خطے کے تمام 10 اضلاع میں سیاسی گہما گہمی تھمنے کے بعد اب کل صبح پولنگ کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔
 گلگت بلتستان کے 10 اضلاع کے 24 حلقوں میں انتخابی دنگل سجے گا۔مجموعی طور پر 400 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں 8 غیور خواتین بھی مردوں کا مقابلہ کر رہی ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی: 23 امیدواروں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔        مسلم لیگ (ن) 19 امیدواروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔        اسلامی تحریک پاکستان 10 امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔        جے یو آئی اور آئی پی پی (IPP) دونوں جماعتوں کے 9، 9 امیدوار قسمت آزمائیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی مہم ختم ہوتے ہی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد شروع کرا دیا گیا ہے۔ حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز نے پوزیشنیں سنبھال لی ہیں تاکہ کل ہونے والے پولنگ کے عمل کو شفاف اور پرامن بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں