وزیراعظم کے اعزاز میں سعودی ولی عہد کا شاہانہ ظہرانہ، خود گاڑی چلا کر استقبال کیا

07:35 PM, 6 Jun, 2025

ریاض: وزیراعظم شہباز شریف جب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے شاہی مہمان بنے، تو استقبال کا انداز بھی شاہانہ اور دل کو چھو لینے والا تھا۔

سعودی میڈیا کے مطابق ولی عہد نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا اور نہایت انکساری کے ساتھ خود گاڑی چلا کر انہیں شاہی دیوان لائے، جہاں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

اس ظہرانے میں دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار ماحول میں اہم بات چیت ہوئی۔

تقریب میں سعودی کابینہ، فوجی قیادت اور مشرق وسطیٰ کے اہم رہنماؤں کی موجودگی اس بات کا ثبوت تھی کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات صرف رسمی نہیں، بلکہ برادرانہ بنیادوں پر استوار ہیں۔

مزیدخبریں